سلام آباد: پاکستان نے 120 ممالک کے کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے بعد اب اپنے موبائل فون کے ذریعے باآسانی ویزا حاصل کیا جا سکے گا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے "پاک آئی ڈی” کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کے ذریعے ویزا پراسیسنگ آن لائن مکمل کی جا سکے گی، ویزا کی درخواست اور اسٹیٹس چیک کیا جا سکے گا، بزنس اور ٹورسٹ ویزا کے لیے درخواست دی جا سکے گی اور پاسپورٹ، فیس، اور دیگر دستاویزات اسکین کرنے کی سہولت بھی ایپلیکیشن میں فراہم کی گئی ہے۔
گزشتہ سال حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق 126 ممالک کے کاروباری افراد اور سیاحوں کو ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔ اس نئے ویزا آن آرائیول سسٹم اور ویزا فری انٹری پالیسی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور بزنس کمیونٹی کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے گی
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ "ہم ویزا رجیم میں ایک بڑی تبدیلی لا رہے ہیں تاکہ پاکستان میں کاروبار اور سیاحت کو فروغ مل سکے۔ دوست ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی، جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔” یہ نیا ویزا سسٹم پاکستان کے "ای ویزا” سسٹم کو مزید مضبوط کرے گا اور ملک میں بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔