منگل, اگست 4, 2026, 12:02 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

in اہم خبریں, کھیل
0 0

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، افتتاحی میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکور پر محدود کریں اور بڑے مارجن سے میچ جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں، ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے اور انہیں چیمپئنز ٹرافی میں نہیں دہرائیں گے۔ رضوان نے مزید بتایا کہ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہو چکے ہیں اور وہ آج کا میچ کھیل رہے ہیں، جو پاکستان کے لیے خوش آئند خبر ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم اپنے کمبی نیشن سے مکمل طور پر مطمئن ہے اور وہ بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 118 ون ڈے میچز ہو چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 61 اور نیوزی لینڈ نے 50 میچز جیتے ہیں، جبکہ 7 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ تاہم چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اب تک نیوزی لینڈ کو شکست نہیں دے سکا۔ دونوں ٹیمیں اس ایونٹ میں تین مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں دو سیمی فائنل بھی شامل ہیں، اور تینوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی۔

پاکستان نے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر ، خوشدل شاہ، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف۔ جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم میں  مچل سینٹنر (کپتان)، ول ینگ، ڈیون کانوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، ناتھن اسمتھ، میٹ ہنری اور ول اورکے شامل ہیں

پاکستانی ٹیم بطور دفاعی چیمپئن میدان میں اتری ہے، جس پر تھوڑا دباؤ ضرور ہے، لیکن شائقین کو امید ہے کہ ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Previous Post

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کمنٹری پینل کا اعلان، 4 پاکستانی شامل

Next Post

شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی سے متعلق بڑا حکم آگیا.

مزیدخبریں

اہم خبریں

کراچی: پاکستان ریلویز کے آپریشن میں 32 ٹن چوری شدہ سامان برآمد

08/03/2026
انٹرٹینمنٹ

ارمیلا اور رام گوپال ورما نے خفیہ شادی کی تھی، بھارتی صحافی کا انکشاف

08/03/2026
اہم خبریں

یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں، محسن نقوی نےعجیب بات کی جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہے: راناثنا

08/03/2026
اہم خبریں

انڈیا میں ’وندے ماترم‘ کی توہین کو جرم قرار دینے کا قانون: یہ قومی گیت مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول کیوں؟

08/03/2026
اہم خبریں

نیا موبائل فون لینے کا جنون اور قصور میں نوجوان کا ’خود کو گولی مارنے‘ کا واقعہ

08/03/2026
اہم خبریں

فیکٹ چیک: پاکستانی پاسپورٹ کی ویزا فری انٹری میں اضافے کا طلال چوہدری کا دعویٰ غلط ہے

08/03/2026
Next Post

شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی سے متعلق بڑا حکم آگیا.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

کراچی: پاکستان ریلویز کے آپریشن میں 32 ٹن چوری شدہ سامان برآمد

08/03/2026

ارمیلا اور رام گوپال ورما نے خفیہ شادی کی تھی، بھارتی صحافی کا انکشاف

08/03/2026

یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں، محسن نقوی نےعجیب بات کی جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہے: راناثنا

08/03/2026

انڈیا میں ’وندے ماترم‘ کی توہین کو جرم قرار دینے کا قانون: یہ قومی گیت مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول کیوں؟

08/03/2026

نیا موبائل فون لینے کا جنون اور قصور میں نوجوان کا ’خود کو گولی مارنے‘ کا واقعہ

08/03/2026

فیکٹ چیک: پاکستانی پاسپورٹ کی ویزا فری انٹری میں اضافے کا طلال چوہدری کا دعویٰ غلط ہے

08/03/2026

فروری 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
2425262728  
« جنوری   مارچ »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd