لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں کئی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اسکواڈز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان بدستور ون ڈے کے کپتان رہیں گے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں سلمان علی آغا کو قیادت سونپی گئی ہے اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے کی بنیاد پر دونوں فارمیٹس کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سلمان علی آغا کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 اور ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
15 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں
16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان) عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔