ہفتہ, اگست 29, 2026, 12:52 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

امریکہ میں کوئی لنچ فری نہیں ہوتا، اس کی قیمت چکانا پڑتی ہے– نجم سیٹھی

in اہم خبریں, پاکستان
0 0

لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — سینئر صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ امریکہ میں کسی کے ساتھ مفت کا لنچ نہیں ہوتا، ہر ملاقات اور ہر مسکراہٹ کی ایک قیمت ہوتی ہے، اور یہی اصول فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکہ اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے ظہرانے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں بعض حلقے اس ملاقات کو قومی فتح اور عزت کا مظہر قرار دے رہے ہیں، لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس طرح کی امریکی میزبانی محض خیر سگالی کے جذبے کے تحت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایوب خان، جنرل ضیاء الحق، جنرل مشرف  سب کو امریکہ نے سپورٹ کیا تھا، اور اس کے بدلے ان سے قیمت بھی وصول کی گئی۔‘‘ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’’یہ ظہرانہ بھی بالکل فری نہیں ہے، اس کے پسِ پردہ مفادات ہیں اور اس کی سیاسی قیمت آئندہ برسوں میں سامنے آئے گی۔ اب تو باتیں 2030 تک کی ہونے لگی ہیں کہ پاکستان کہاں کھڑا ہوگا، اور کس جانب چلے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہنری کسنجر کا مشہور قول ہے کہ ’’امریکہ سے دوستی خطرناک ہے، لیکن دشمنی اس سے بھی زیادہ خطرناک۔‘‘ نجم سیٹھی نے یاد دلایا کہ جب ایوب خان 1960 میں امریکہ گئے تو ان کا شاندار استقبال ہوا، کانگریس میں خطاب کیا، مگر پھر کیا ہوا؟ ’’انہوں نے کتاب لکھی ‘فرینڈز ناٹ ماسٹرز’ یعنی ہم دوست چاہتے ہیں، آقا نہیں  لیکن امریکہ کبھی صرف دوست نہیں ہوتا، وہ مفادات کا کھیل کھیلتا ہے۔‘‘

سیٹھی نے خبردار کیا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ امریکی تعلقات میں ’شخصی دوستی‘ کی کوئی حیثیت نہیں، وہاں صرف قومی مفاد ہوتا ہے۔ ’’ہمارے حکمران اکثر سمجھ بیٹھتے ہیں کہ انہوں نے امریکی صدر سے ذاتی تعلق قائم کر لیا ہے، لیکن اصل میں وہ تعلق واشنگٹن کی پالیسی کے تابع ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ دور میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کے ہر پہلو کو نہایت ہوشیاری اور قومی مفاد کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ جو ظاہری کامیابی دکھائی دیتی ہے، اس کے پردے میں مستقبل کے سودے بھی چھپے ہو سکتے ہیں۔

Previous Post

خانیوال میں افسوسناک ٹرین حادثہ، 27 مسافر زخمی

Next Post

میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

مزیدخبریں

اہم خبریں

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

08/27/2026
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

08/27/2026
انٹرٹینمنٹ

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

08/27/2026
انٹرٹینمنٹ

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

08/27/2026
اہم خبریں

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

08/27/2026
اہم خبریں

پمز میں 14 بچوں کی اموات حادثہ ہے، ہمارے پاس وسائل نہ ہونے کا بھی مسئلہ ہے: وزیر صحت مصطفیٰ کمال

08/27/2026
Next Post

میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

08/27/2026

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

08/27/2026

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

08/27/2026

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

08/27/2026

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

08/27/2026

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

08/27/2026

جون 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« مئی   جولائی »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd