مکہ دفاعی معاہدہ: ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے
ترک وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ 7 اگست کو طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی و فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور مستقل بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق معاہدے کے تحت تینوں ممالک مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے، جبکہ دفاعی صنعتی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے سینئر وزرا پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
ترک وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک، سیاسی اور فوجی رابطہ کاری کا ایک نیا میکنزم بھی قائم کیا جائے گا، جس میں وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف شامل ہوں گے۔
بیان کے مطابق ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر مسلسل رابطہ برقرار رہے گا، جس سے تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔













