منگل, اکتوبر 6, 2026, 4:14 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سندھ حکومت کا پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کا فیصلہ

in اہم خبریں, پاکستان
0 0

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف جامع انفورسمنٹ مہم اور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی و ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز، تمام ڈی آر ٹی ایز اور موٹر وہیکل انسپیکشن ونگ کو فوری طور پر سخت چیکنگ اور انفورسمنٹ مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پبلک سروس گاڑیوں کے روٹ پرمٹس، فٹنس سرٹیفکیٹس اور حفاظتی انتظامات کی سخت جانچ کی جائے، جبکہ کارروائی اور مزید بہتری کے لیے سفارشات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ ہر دو ہفتے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کو جمع کرائی جائے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ متعدد پبلک سروس گاڑیاں تاحال ڈیجیٹائزڈ روٹ پرمٹ اور درست فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چل رہی ہیں، جبکہ بعض گاڑیوں میں لازمی فائر ایکسٹنگوشر بھی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خلاف ورزیاں مسافروں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام پبلک سروس گاڑیوں کے ڈیجیٹائزڈ روٹ پرمٹس کی تصدیق کی جائے اور دستی روٹ پرمٹس کو غیر مؤثر تصور کرتے ہوئے منسوخ کردیا جائے۔ بغیر درست فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کو فوری طور پر تحویل میں لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے آپریٹرز کی جامع فہرست تیار کرکے ہر دو ہفتے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کو رپورٹ پیش کی جائے، جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والے آپریٹرز کے نام بلیک لسٹنگ کے لیے تجویز کیے جائیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ تمام پبلک سروس گاڑیوں میں مقررہ حفاظتی معیار کے مطابق فعال فائر ایکسٹنگوشر کی موجودگی لازمی ہے۔ موٹر وہیکل انسپیکٹرز کو اچانک معائنے کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے، روٹ پرمٹ کی معطلی اور ضرورت پڑنے پر لائسنس کی منسوخی سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی پبلک سروس گاڑی کو لازمی حفاظتی تقاضے پورے کیے بغیر سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ مسافروں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Tags: سندھ حکومت
Previous Post

دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں، بہادر اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،سپیکر قومی اسمبلی

Next Post

بیکن ہاؤس کی فیسوں میں مبینہ غیر قانونی اضافے کے خلاف والدین نے صوبائی محتسب سے رجوع کرلیا

مزیدخبریں

اہم خبریں

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026
اہم خبریں

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026
اہم خبریں

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026
اہم خبریں

امریکا میں 21 سالہ خاتون آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

10/01/2026
اہم خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہم ہے۔

10/01/2026
اہم خبریں

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

09/30/2026
Next Post

بیکن ہاؤس کی فیسوں میں مبینہ غیر قانونی اضافے کے خلاف والدین نے صوبائی محتسب سے رجوع کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

10/01/2026

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

10/01/2026

امریکا میں 21 سالہ خاتون آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

10/01/2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہم ہے۔

10/01/2026

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

09/30/2026

اگست 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
« اپریل   ستمبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd