ممبئی: سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر ٹائیگر شروف بھی بشنوئی گینگ کے نشانے پر آگئے
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے لارنس بشنوئی گینگ کے مبینہ نشانے پر آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹائیگر شروف کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گینگ کی جانب سے ٹائیگر شروف کو اس سے قبل بھی دھمکیاں دی گئی تھیں، جبکہ اداکار کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کی شام ممبئی کے علاقے جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے 3 سے 4 گولیاں چلائیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے، تاہم ان کے ڈرائیور کے بازو میں گولی لگی، جبکہ قریب موجود ایک رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔













