ملٹی نیشنل کمپنیوں نے پاکستان سے کتنا منافع بیرون ملک منتقل کیا؟
ملٹی نیشنل کمپنیوں نے پاکستان سے کتنا منافع بیرون ملک منتقل کیا؟
لاہور :ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان سے پانچ گنا زیادہ منافع اور ڈیوڈنڈ بیرون ملک منتقل کیا، جس سے ملک کے بیرونی کھاتوں میں استحکام اور ڈالر کے اخراج میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، مالی سال 2025 میں جولائی سے اگست کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 27 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ رقم صرف 4 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تھی۔
پچھلے مالی سال کی پہلی ششماہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی تھی کیونکہ منافع کی منتقلی کی شرح بہت کم رہی، تاہم دوسری ششماہی میں صورتحال میں بہتری آئی اور مالی سال 2024 کے اختتام پر کل 2 ارب 12 کروڑ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔
رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی میں 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اور اگست میں 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کیے گئے، جبکہ جون میں اس رقم کا حجم 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔ مزید تفصیلات کے مطابق، مالی سال 2025 کے ابتدائی دو ماہ میں مالیاتی اداروں (بینکوں) سے سب سے زیادہ 5 کروڑ 96 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں 37 لاکھ ڈالر تھا۔
تمباکو اور سگریٹ کے شعبے سے 4 کروڑ 31 لاکھ ڈالر، خوراک کے شعبے سے 3 کروڑ 49 لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ کے شعبے سے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، اور پاور سیکٹر سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھیجے گئے۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…