عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی شرح کو خطے میں سب سے کم ہونے کی پیشگوئی کی

سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کا امکان تاہم، پاکستان میں 2026 تک فی کس آمدنی میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی شرح کو خطے میں سب سے کم ہونے کی پیشگوئی کی

عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں پیشگوئی کی ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2.8 فیصد رہے گی، جو کہ خطے میں سب سے کم ہوگی۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ ’’عالمی اقتصادی امکانات 2025‘‘ میں بتایا کہ جون 2024 کے مقابلے میں معیشت میں 0.5 فیصد بہتری آئی ہے۔ حکومت نے 3.6 فیصد اور آئی ایم ایف نے 3 فیصد شرح نمو کی پیشگوئی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال 2025 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 3.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی ترقی خطے کے دیگر ممالک سے کم ہوگی۔ بھارت میں 6.7 فیصد، بھوٹان میں 7.2 فیصد، مالدیپ میں 4.7 فیصد، نیپال میں 5.1 فیصد، بنگلہ دیش میں 4.1 فیصد اور سری لنکا میں 3.5 فیصد ترقی متوقع ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فروری 2024 کے انتخابات کے بعد غیر یقینی صورتحال میں کمی آئی ہے اور پاکستان میں 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آئی ہے۔ اس دوران زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوا، جو سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کم مہنگائی سے کاروبار اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کا امکان ہے۔ تاہم، پاکستان میں 2026 تک فی کس آمدنی میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں قرضوں پر سود کی ادائیگی میں اضافہ ہوگا، مگر قرضوں کی مقدار جی ڈی پی کے حساب سے کم ہونے کی توقع ہے۔

عالمی بینک نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر اصلاحات میں تاخیر ہوئی تو معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کورونا وبا کے بعد غذائی عدم تحفظ اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago