گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری کا امکان

آنے والے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں گاڑیوں کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آنے والی ہے، کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مشورہ دیا ہے کہ تین سے پانچ سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے تاکہ مارکیٹ میں مسابقت بڑھے اور گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ممکن ہو۔ اس ضمن میں جولائی تک قانون سازی مکمل کرنا لازمی قرار دی گئی ہے۔ فی الحال، امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت تین سال سے پرانی گاڑیوں کی درآمد ممنوع ہے، مگر بجٹ میں اس پالیسی میں نرمی متوقع ہے۔ اس اقدام سے صارفین کو سستی اور معیاری گاڑیاں دستیاب ہونے کی امید ہے، جبکہ آٹو انڈسٹری کے لیے یہ فیصلہ ایک چیلنج بن سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ تجویز آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کا حصہ ہے، جس کی منظوری پارلیمنٹ سے بھی ضروری ہوگی۔ اگر یہ فیصلہ منظور ہو جاتا ہے تو جولائی کے بعد پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں، جس کا فائدہ براہِ راست عام صارفین کو پہنچے گا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

2 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

2 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago