پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا
گوجرانوالہ: بجلی بل زیادہ آنے پر بھائی کا بھائی کو قتل
گوجرانوالہ کے علاقے پرنس روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑے میں بڑے بھائی نے تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقتول اور ملزم مرتضیٰ کے درمیان کافی عرصے سے بجلی کے بل کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کا بل 30 ہزار سے زائد آنے پر دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں جان لیوا تصادم میں بدل گئی۔
ملزم کو پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے کر موقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس افسوسناک واقعہ نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…