واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے ٹولز کے تحت والدین کو اپنے بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کے حوالے سے مزید کنٹرول اور متعدد آپشنز دستیاب ہوں گے۔
نئے فیچرز کے تحت والدین کو اس وقت نوٹیفکیشن موصول ہوگا جب ان کے بچے کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں گے یا گروپ چھوڑیں گے۔ اس کے علاوہ والدین بچوں کے اکاؤنٹس میں ڈیٹا سے متعلق ترجیحات اور دیگر سیٹنگز کو بھی کنٹرول کر سکیں گے۔
واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ والدین کو بچوں کی جانب سے بھیجے یا موصول کیے جانے والے پیغامات پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بچوں کی چیٹس اور کالز بدستور نجی رہیں گی اور انہیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
کمپنی کے مطابق نئے ٹولز کے ذریعے والدین خودکار سیٹنگز کو بھی کنٹرول کر سکیں گے، جبکہ پن کوڈ کے ذریعے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ بچے والدین کی جانب سے مقرر کردہ سیٹنگز کو خود تبدیل نہ کر سکیں۔
والدین یہ بھی طے کر سکیں گے کہ ان کے بچے واٹس ایپ چینلز استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں، جبکہ میٹا اے آئی سے متعلق بچوں کے لیے دستیاب سیٹنگز کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق ترتیب دیا جا سکے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب مختلف حکومتوں کی جانب سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ نئے حفاظتی ٹولز آئندہ چند ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں صارفین کے لیے مرحلہ وار دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…
یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں پیش آیا، جہاں جارجیا یونیورسٹی کی 21 سالہ…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…
صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی…
ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر اسلام آباد میں شنگھائی تعاون…