سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، پانی کو ہتھیار یا سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کے اعلیٰ قومی اعزاز ’نشانِ امتیاز‘ سے نوازا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

انتونیو گوتریس نے پاکستان کا اعلیٰ قومی اعزاز ملنے پر صدر مملکت اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عالمی امن، مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوششوں کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے تمام دیرینہ تنازعات، بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازعے کا حل ضروری ہے۔ علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کا حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

12 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

12 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

6 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

6 دن ago

امریکا میں 21 سالہ خاتون آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

  یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں پیش آیا، جہاں جارجیا یونیورسٹی کی 21 سالہ…

6 دن ago