کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

 

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ ایف بی آر کی جانب سے بھی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ ایف بی آر نے ستمبر کا ہدف اور پہلی سہ ماہی کے ٹیکس وصولی کے اہداف بھی حاصل کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی سمت درست ہے اور پاکستان پائیدار معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان کی ریٹنگ بی پلس تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ نئی معیشت، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ویب تھری پوائنٹ او کے شعبوں پر بھی کام کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں، جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے تمام فریقین کو بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔ ان کے مطابق ایک دن معیشت رکنے سے 120 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ اور کارپوریٹ سیکٹر کب تک معاشی بوجھ برداشت کریں گے، اب ہمیں مؤثر انفورسمنٹ کی جانب بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لایا گیا تھا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث مہنگائی میں دوبارہ اضافہ ہوا۔

web

Recent Posts

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

10 گھنٹے ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

10 گھنٹے ago

امریکا میں 21 سالہ خاتون آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

  یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں پیش آیا، جہاں جارجیا یونیورسٹی کی 21 سالہ…

10 گھنٹے ago

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہم ہے۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…

10 گھنٹے ago

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی…

1 دن ago

ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر

ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر اسلام آباد میں شنگھائی تعاون…

1 دن ago