کراچی: مصطفیٰ قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات، ملزم شیراز کی تفتیشی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

کراچی: لرزہ خیز مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے  جہاں دوسرے ملزم شیراز کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔  تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم شیراز اور مرکزی ملزم ارمغان بچپن کے دوست تھے اور اسکول میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کر چکے تھے۔ اسکول کے بعد دونوں کا ڈیڑھ سال قبل دوبارہ رابطہ ہوا جس کے بعد ان کی دوستی گہری ہو گئی۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ارمغان کا اپنا بنگلہ تھا جہاں وہ اکیلا رہتا تھا اور کال سینٹر چلاتا تھا۔ جس میں 30 سے 35 افراد بشمول خواتین ملازم تھے۔ ملزم شیراز کے مطابق ارمغان کو اسلحے کا شوق تھا اور اس کے پاس شیر کے 3 بچے بھی موجود تھے۔ تفتیش کے مطابق مصطفیٰ عامر بھی شیراز اور ارمغان کا دوست تھا اور دونوں کی ملاقات ارمغان کے پاس ہی ہوئی تھی۔ نیو ایئر نائٹ پر ارمغان کے بنگلے میں پارٹی تھی، تاہم مصطفیٰ اس میں شریک نہیں ہوا۔ بعد ازاں 6 جنوری کو مصطفیٰ نے خود کال کرکے ارمغان کے بنگلے پر شیراز کو بلایا۔

تفتیش کے دوران شیراز نے انکشاف کیا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو گالیاں دینے کے بعد ڈنڈے سے مارنا شروع کردیا۔ اس نے مصطفیٰ کے سر اور گھٹنوں پر شدید ضربات لگائیں، جس کے نتیجے میں خون بہنا شروع ہوگیا۔ بعد ازاں ارمغان نے اپنی رائفل سے دیوار پر 2 فائر کیے تاکہ مصطفیٰ کو مزید خوفزدہ کیا جا سکے۔ مصطفیٰ کو اسی کی گاڑی میں ڈال کر بلوچستان لے جایا گیا اور وہاں گاڑی سمیت جلا دیا گیا۔ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ ارمغان کے گھر میں خون کے نشانات ملازمین سے صاف کروائے گئے۔ تاہم شیراز کا دعویٰ ہے کہ اسے اس بات کا علم نہیں کہ مصطفیٰ کی والدہ کو تاوان کی کال کس نے کی۔

تفتیشی حکام اس کیس کے مزید پہلوؤں پر تحقیق کر رہے ہیں اور ارمغان سمیت دیگر مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کے قتل کا مقصد اور دیگر ممکنہ کرداروں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس ہولناک قتل کے پیچھے چھپے اصل عوامل سامنے آ سکیں۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago