ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 میں متعارف کرانے کا امکان

 

ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک میں دونوں ماڈلز کی ممکنہ لانچ کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18، آئی فون 18 ای اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 کے موسمِ بہار میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 کی پروڈکشن نومبر کے آخر تک شروع ہوسکتی ہے، جبکہ اسے مارچ 2027 میں آئی فون 18 ای کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی فون 18 میں A20 چپ اور Apple C2 موڈیم دیا جائے گا، جبکہ اس کی ابتدائی قیمت 899 ڈالرز ہونے کا امکان ہے، جو آئی فون 17 کے مقابلے میں 100 ڈالرز زیادہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون ایئر 2 میں اس بار ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا، جبکہ اس کی بیٹری کی گنجائش 3500 ایم اے ایچ ہوسکتی ہے۔

آئی فون ایئر 2 کو بھی آئی فون 18 اور آئی فون 18 ای کے ساتھ 12 یا 19 مارچ 2027 کو متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایپل کے لیے اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل انتہائی اہم ہے، کیونکہ اس وقت آئی فون 17 دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ہے۔

واضح رہے کہ 2026 میں ایپل نے آئی فونز متعارف کرانے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی۔ ستمبر 2026 میں کمپنی نے آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف کرایا تھا۔

web

Recent Posts

جنوبی افریقا نے دنیا کی سب سے طویل مال گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

  کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…

27 منٹس ago

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی

ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…

51 منٹس ago

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…

2 گھنٹے ago

اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی

اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے…

2 گھنٹے ago

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان…

24 گھنٹے ago

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…

24 گھنٹے ago