کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا نے 7.6 کلومیٹر طویل مال گاڑی چلا کر دنیا کی طویل ترین مال گاڑی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
جنوبی افریقا کے سرکاری ریل آپریٹر ٹرانس نیٹ فریٹ ریل کے مطابق ریکارڈ قائم کرنے والی ٹرین میں 696 خالی بوگیاں شامل تھیں، جبکہ متعدد انجن اور عملے کے لیے بوگیاں بھی ٹرین کا حصہ تھیں۔
یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے لوہا منتقل کرنے والے ریلوے ٹریک پر قائم کیا گیا۔ اتنی طویل ٹرین کو چلانے اور قابو میں رکھنے کے دوران ریلوے انتظامیہ کو مختلف تکنیکی اور آپریشنل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
انتظامیہ کے مطابق ٹرین کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بریک اور پاور سسٹمز نے اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل دنیا کی طویل ترین مال گاڑی کا ریکارڈ آسٹریلیا نے 2001 میں قائم کیا تھا، جب 682 بوگیوں پر مشتمل ٹرین چلائی گئی تھی۔
جنوبی افریقا کی 7.6 کلومیٹر طویل ٹرین نے 696 بوگیوں کے ساتھ آسٹریلیا کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…
ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…
کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…
اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے…
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان…
سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…