کوئٹہ: بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کردیا گیا

 بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو روک کر 7 افراد کو اتار کر گولیوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ بارکھان کی رڑکن مین شاہراہ پر پیش آیا، جہاں حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق، مسلح افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے کئی گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ بعد ازاں، انہوں نے ایک بس سے 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کر دی، جس سے تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ہلاک ہونے والے تمام مسافر پنجاب سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی شناخت ہو گئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسحاق کا تعلق ملتان سے تھا عاصم علی  کا تعلق لاہور سے، عاشق حسین جو کہ  ریٹائرڈ ڈی ایس پی، کوئٹہ تھے، عدنان مصطفیٰ کا تعلق بورے والا سے، محمد عاشق کا تعلق شیخوپورہ سے شوکت علی کا تعلق فیصل آباد سے اور محمد اجمل لودھراں سے تھا۔ تمام نعشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد پنجاب روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ بلوچستان میں مسافروں کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ گزشتہ سال 26 اگست کو بھی موسیٰ خیل میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں 23 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

web

Recent Posts

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے…

2 دن ago

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی…

2 دن ago

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں اور انہیں کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں: رابعہ انعم

رابعہ انعم کی والدین سے بچوں کی حفاظت کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل پاکستان کی معروف اینکر اور…

2 دن ago

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کا کینسر کی تشخیص اور صحتیابی سے متعلق اہم انکشاف پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز…

2 دن ago

ویڈیو: مریم نفیس خواتین، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات پر رو پڑیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر آبدیدہ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس…

2 دن ago

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو قتل کردیا گیا

بھارت: ہریانوی گلوکار انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر…

2 دن ago