لاہور ایئرپورٹ پر جعلی پاسپورٹ اور یورپ ویزے کے ساتھ مسافر گرفتار، ایف آئی اے کے حوالے

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر کے قبضے سے 5 جعلی پاکستانی پاسپورٹ اور 5 جعلی یورپی ویزے برآمد کر لیے۔ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا.

  ذرائع کے مطابق، شاہدرہ کا رہائشی محمد اظہر  (پاسپورٹ نمبر: EC1843163) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شارجہ روانہ ہونے کے لیے موجود تھا۔ دورانِ چیکنگ شام 7 بجکر 35 منٹ (1935 گھنٹے) پر اے ایس ایف اہلکاروں نے سامان اسکیننگ کے دوران مشکوک اشیاء کی نشاندہی کی۔جب مسافر کے سامان کی مزید تلاشی لی گئی تو اس میں سے 5 جعلی پاکستانی پاسپورٹ اور 5 جعلی یورپی ویزے برآمد ہوئے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے ایس ایف نے ملزم کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ایف آئی اے امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں ذرائع کے مطابق، حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جعلی سفری دستاویزات کہاں سے حاصل کیے گئے اور آیا اس کے پیچھے کوئی منظم گروہ سرگرم ہے یا نہیں۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

3 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

3 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

3 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

3 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

3 دن ago