لاہور: بینک فراڈ ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو 30، 30 سال کی سزا، بھاری جرمانے بھی عائد

بینکنگ کورٹ لاہور نے بینک فراڈ کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو 30، 30 سال کی سزا سنا دی۔

عدالت کے مطابق ملزمان پر نجی بینک کو 5 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا، ملزمان نے غیر قانونی فنڈز ٹرانسفر کیے۔

بینکنگ کورٹ نے ملزم قاسم رضا کو 30 سال قید اور 73 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ بینکنگ ایجنٹ جہانزیب کو 30 سال قید اور ایک کروڑ 52 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

عدالت نے ملزم مہران کو 30 سال قید اور 13 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ملزم حارث عباسی کو 30 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید ساڑھے 7 سال قید بھگتنا ہوگی۔

web

Recent Posts

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی…

3 دن ago

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

4 دن ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

4 دن ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

  نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…

4 دن ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

4 دن ago