پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کا میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کردیا ہے۔

پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نئے میٹرنٹی کیسز نہ لینے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں گنجائش سے زیادہ مریض نہیں رکھے جاسکتے، اسی وجہ سے نئے کیسز لینے سے معذرت کی جارہی ہے۔

رانا عمران سکندر کے مطابق بچوں کی نرسری میں 15 بیڈ مکمل طور پر جل گئے ہیں۔ نرسری میں پہلے 50 بیڈ موجود تھے، تاہم اب صرف 35 بیڈ باقی رہ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں اور دیگر مریضوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ اسپتالوں کو خطوط بھی ارسال کردیئے گئے ہیں، جبکہ کچھ بچوں کو پولی کلینک منتقل کیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

6 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

6 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

6 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

2 ہفتے ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

2 ہفتے ago