’’اُن کا جسم اُن کی مرضی‘‘ عفت عمر کا خلیل الرحمن کے حق میں بیان

جن لوگوں کو آپ نے ہمیشہ برا بھلا کہا وہ آج آپ کیلئے احتجاج کررہے ہیں

’’اُن کا جسم اُن کی مرضی‘‘ عفت عمر کا خلیل الرحمن کے حق میں بیان
لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان عفت عُمر نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی نازیبا لیک ویڈیو کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
عفت عُمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر خلیل الرحمان قمر کا نام لیے بغیر اپنی پوسٹ میں ان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو آپ نے ہمیشہ برا بھلا کہا اور جن کے بارے میں آپ نے نفرت انگیز بیانات دیے، وہی لوگ آپ کی نجی لیک ویڈیوز کے خلاف احتجاج کریں گے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر دو بالغ افراد باہمی رضا مندی سے ایک ساتھ ہیں تو ان کی پرائیوسی ان کا حق ہے، ان کا جسم ان کی مرضی ہے اور اس میں دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ خلیل الرحمان قمر حال ہی میں خبروں کی زینت بنے تھے کیونکہ وہ ایک جرائم پیشہ گروہ کی ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے۔ انہیں تاوان ادا کرنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
اغوا کیس کے مرکزی ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمن قمر کی ڈیڑھ گھنٹہ طویل 2 ویڈیوز موجود ہیں
ان ویڈیوز میں خلیل الرحمان قمر کو ایک خاتون کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس نے مبینہ طور پر انہیں اپنے جھانسے میں پھنسا لیا تھا۔
ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی ویڈیوز کو 2حصوں میں لیک کیا۔ ویڈیو کے ایک پارٹ میں ان کو پرائیویٹ کمرے میں لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جبکہ دوسرے حصے میں انہیں نازیبا حالت میں دکھایا گیا تھا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

16 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

16 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

16 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago