تصاویر شیئر کرتے ہوئے، پریانکا نے کیپشن میں لکھا، ’’وہیل کا نظارہ بہت پرکشش اور پرمسرت ہے
بھارتی اداکارہ کی42ویں سالگرہ،لمحات ایسے کے مداح بھی حیران رہ گئے
نئی دہلی: پریانکا چوپڑا اپنے کام اور ذاتی زندگیوں کے درمیان بہترین توازن برقرار رکھتی ہیں۔ ’’سیٹاڈل‘‘کی اداکارہ جو اس وقت آسٹریلیا میں شوٹنگ کر رہی ہیں نے کچھ وقت نکال کر اپنی بیٹی مالتی ماری اور ماں مدھو چوپڑا کے ساتھ کوئنز لینڈ میں’’وہیل دیکھنے‘‘ کا لطف اٹھایا۔ تصاویر میں پریانکا جامنی لباس میں نظر آرہی ہیں۔انہوں نے اپنے سٹائلش شیڈز اور کیپ کے ساتھ اسٹائل میں چار چاند لگا دئیے۔ پریانکا نے مدھو چوپڑا اور اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے مزیدار کھانے اور مالتی ماری کے کھلونوں کی جھلکیاں بھی شیئر کیں۔ پریانکا نے اپنی دھوپ میں نہائی ہوئی تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک یاٹ پر بیٹھی ہوئی ہیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے، پریانکا نے کیپشن میں لکھا، ’’وہیل کا نظارہ بہت پرکشش اور پرمسرت ہے ۔اداکارہ کیلئے وقف ایک فین پیج نے اپنی انسٹاگرام فیڈ پر فلم’’دی بلف‘‘ کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں۔
ان تصاویر میں، پریانکا چوپڑا موہاک ہیئر اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ پریانکا ایک بلیک ویسٹ میں ملبوس ہیں اور بظاہر فلم میں ایک قزاق (پائریٹ) کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
تصاویر میں پریانکا کو ایک قزاقی جہاز پر ایک شدید منظر کی شوٹنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔پریانکا چوپڑا نے ’’دی بلف‘‘ کے سیٹ پر اپنی 42ویں سالگرہ منائی۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے ایک طویل نوٹ لکھا۔ ان کے نوٹ کا ایک اقتباس تھا، ’’اس سال میری سالگرہ کام کے دوران منائی گئی۔
ان سالوں کے دوران میں نے بہت سی ایسی سالگرہیں منائی ہیں اور میں نے محسوس کیا ہے کہ یہ میری سالگرہ منانے کے پسندیدہ طریقوں میں سے ایک ہے۔ وہ کچھ کرنے کے لیے جو مجھے پسند ہے، ایک فلم سیٹ پر۔ میرے ذی وقار شوہر کا شکریہ جنہوں نے یہاں نہ ہونے کے باوجود اپنے خاص طریقوں سے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…