فلم کی کہانی مختلف مشکلات کےشکارنوجوان انڈین سفارتکارکے گردگھومتی ہے
جھانوی کپور کی ملتوی ہونےوالی فلم کوسنسربورڈسے اجازت مل گئی
ممبئی (شوبز ڈیسک) انڈین سنسر بورڈ نے بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ملتوی ہونےوالی نئی تھرلر فلم ’’الجھ‘ ‘کو نمائش کی اجازت دے دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کو ’یواے‘ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے اور دو گھنٹے 14 منٹ کی اس فلم میں کوئی کٹ نہیں
لگایا گیا، البتہ مختلف مقامات پر نازیبا الفاظ کو میوٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فلم کی ریلیز پہلے 5 جولائی 2024 کو متوقع تھی لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔ جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر
اعلان کیا ہے کہ ’الجھ‘ اب 5 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کی کہانی ایک نوجوان انڈین سفارت کار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔ اس فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ روشن میتھیو اور گلشن دیویہا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
نجی اسکول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی مبینہ من مانیوں اور فیسوں میں خلاف قانون اضافے کے خلاف والدین نے…
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف جامع انفورسمنٹ مہم اور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے…
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور عالمی امن…
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا ہے کہ انہیں اچانک اڈیالہ جیل پہنچنے…
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…