جمعہ, اگست 7, 2026, 11:38 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

قرض وصولی کیلئے بینک کی کارروائی، راجپال یادیو کو نئی مالی مشکلات کا سامنا

in انٹرٹینمنٹ, اہم خبریں, ورلڈ
0 0

راجپال یادیو کو مالی مشکلات کا سامنا، بینک نے آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کردیا

ممبئی: بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کو اپنی پروڈکشن کمپنی کے غیر ادا شدہ قرض کی وصولی کے لیے سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے کارروائی شروع کیے جانے کے بعد ایک بار پھر مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک نے اتر پردیش میں اداکار کی آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کردیا ہے۔ نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر بقایا رقم ادا نہ کی گئی تو گروی رکھی گئی جائیدادوں کو نیلام کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق راجپال یادیو کے ذمے واجب الادا رقم بڑھ کر 16 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپے ہوچکی ہے۔ اگر 34 دن کے اندر رقم ادا نہ کی گئی تو بینک 9 ستمبر کو مقررہ آن لائن نیلامی کے عمل کو آگے بڑھا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوٹس ضلع شاہجہانپور کے گاؤں کندرا میں واقع راجپال یادیو کی آبائی رہائش گاہ پر چسپاں کیا گیا ہے، جبکہ شاہجہانپور میں موجود ان کی ایک اور جائیداد بھی وصولی کی کارروائی میں شامل ہے۔

دونوں جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 3.19 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے، جبکہ بینک کو اس سے کہیں زیادہ رقم کی وصولی کرنا ہے۔

بینک کے نوٹس کے مطابق مذکورہ جائیدادیں قرض کے عوض گروی رکھی گئی تھیں اور واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں ای نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جاسکتا ہے۔

تاہم نوٹس چسپاں ہونے کے باوجود راجپال یادیو کے خاندان کا کہنا ہے کہ بینک حکام کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

قرض کیسے بڑھ کر 16 کروڑ سے زائد ہوگیا؟

رپورٹس کے مطابق راجپال یادیو نے 2005 میں اپنے والدین کے نام پر نورنگ گوداوری انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ قائم کی تھی۔ بعد ازاں بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ بنانے کے لیے سینٹرل بینک آف انڈیا سے تقریباً 5 کروڑ بھارتی روپے کا قرض حاصل کیا۔

فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی، جس کے باعث قرض کی ادائیگی میں مشکلات پیدا ہوئیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ سود اور دیگر چارجز شامل ہونے سے واجب الادا رقم بڑھ کر تقریباً 16.61 کروڑ بھارتی روپے ہوگئی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب راجپال یادیو پہلے ہی اسی قرض سے متعلق چیک باؤنس کے ایک پرانے مقدمے میں قانونی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں۔

Previous Post

مالک کرایہ دار کی خواہش کا پابند نہیں، اسے جائیداد کے استعمال کا اختیار حاصل ہے: سپریم کورٹ

مزیدخبریں

اہم خبریں

مالک کرایہ دار کی خواہش کا پابند نہیں، اسے جائیداد کے استعمال کا اختیار حاصل ہے: سپریم کورٹ

08/07/2026
اہم خبریں

تھائی لینڈ: اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

08/07/2026
اہم خبریں

عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

08/07/2026
انٹرٹینمنٹ

والد کہتے تھے بھارت ماں ہے تو پاکستان اسکی بہن ہے: سنی دیول

08/07/2026
اعوام اورمیں

ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

08/07/2026
اہم خبریں

08/07/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

قرض وصولی کیلئے بینک کی کارروائی، راجپال یادیو کو نئی مالی مشکلات کا سامنا

08/07/2026

مالک کرایہ دار کی خواہش کا پابند نہیں، اسے جائیداد کے استعمال کا اختیار حاصل ہے: سپریم کورٹ

08/07/2026

تھائی لینڈ: اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

08/07/2026

عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

08/07/2026

والد کہتے تھے بھارت ماں ہے تو پاکستان اسکی بہن ہے: سنی دیول

08/07/2026

ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

08/07/2026

اگست 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
« اپریل    
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd