"اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر میں کسی بھی وقت نشانہ بن سکتا ہوں:محمد بن سلمان
"اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر میں کسی بھی وقت نشانہ بن سکتا ہوں:محمد بن سلمان
واشنگٹن / ریاض:سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ گفتگو کے دوران اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یہ بات امریکی میگزین پولیٹیکو کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے، جس میں محمد بن سلمان کے بیانات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
محمد بن سلمان نے امریکی کانگریس کے ارکان سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور امریکا کے ساتھ غیر مشروط تعاون کرنے کی کوششوں کے باعث ان کی جان خطرے میں ہے۔ ان کے مطابق، یہ اقدامات ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ کسی بھی وقت نشانہ بنائے جا سکتے ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، محمد بن سلمان نے اس خطرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک فوری راستہ بھی شامل کیا جائے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے اور خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت دی جا سکے۔
محمد بن سلمان نے اپنی گفتگو میں مصر کے سابق صدر انور سادات کا حوالہ دیا، جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد 1981 میں قتل کر دیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی اسی طرح کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی زندگی خطرے میں ہے۔
محمد بن سلمان کے ان بیانات نے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی ہے اور ان کے بیانات کو سعودی عرب کی موجودہ سیاسی اور سفارتی پالیسیوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور امریکا کے ساتھ قریبی تعاون کو خطے میں امن کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، لیکن ان اقدامات کے ممکنہ نتائج پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…
لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا (فلو) سے بچاؤ کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، جبکہ دستیاب ویکسین…
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…
ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…
ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…
کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…