Categories: اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد – اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے، جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

3 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

3 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

3 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

3 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

3 دن ago