Categories: اہم خبریں

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 6 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 6 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق  جوڈیشل کمیشن کی جانب سے  چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ شفیع صدیقی، جسٹس سندھ ہائی کورٹ صلاح الدین پنہور، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ہاشم خان کاکڑ اور پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس  شکیل احمدکی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں جج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ دونوں ججز نے چیف جسٹس کو اجلاس مؤخر کرنے کے لیے خط لکھا تھا، مگر کارروائی جاری رہی۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے بھی احتجاج کیا اور بائیکاٹ کے بعد اپنا موقف میٹنگ منٹس میں شامل کروا دیا۔ جوڈیشل کمیشن میں تمام ہائی کورٹس کے 24 سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔

26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن اجلاس کے خلاف وکلا کا ڈی چوک میں دھرنا جاری ہے۔ سلام آباد ہائی کورٹ بار کے وکلا بھی دھرنے میں شریک ہو گئےہیں۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، ڈی چوک سے شاہراہِ دستور جانے والا راستہ خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

3 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

3 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

3 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

3 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

3 دن ago