اسلام آباد: آج شام جہاں لاکھوں مسلمان رمضان المبارک کے چاند کا دیدار کرنے کے لیے آسمان کی طرف نظریں جمائیں گے، وہیں ایک اور نایاب فلکیاتی منظر بھی دیکھنے کو ملے گا۔ آج 28 فروری کی شام کو زمین کے علاوہ تمام 7 سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، اور نیپچون آسمان پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس نایاب نظارے کو دوبارہ دیکھنے کے لیے 2040 تک انتظار کرنا ہوگا۔
زہرہ، مریخ، اور مشتری: یہ تینوں سیارے واضح اور آسانی سے آسمان پر نظر آئیں گے۔ عطارد، نیپچون اور زحل: یہ سیارے افق کے بہت قریب ہوں گے، جس کی وجہ سے انہیں دیکھنا مشکل ہوگا، خاص طور پر نیپچون اور زحل کو۔لیکن یورینس کی روشنی بہت مدھم ہوتی ہے، لہٰذا دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ہی دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان کے زیادہ تر شہروں میں یہ فلکیاتی منظر نظر آنے کا امکان ہے، لیکن موسمی حالات اس پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
جون 2024 میں بھی ایسا نظارہ دیکھنے میں آیا تھا، لیکن اس وقت صرف 2 سیارے آنکھوں سے نظر آسکے تھے۔ جنوری 2025 میں 6 سیاروں کی پریڈ ہوئی، جس میں سے 4 کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتا تھا۔ 7 سیاروں کی ایک ساتھ ترتیب شاذ و نادر ہی ہوتی ہے، اس لیے یہ ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ اگر آپ فلکیات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آج شام آسمان پر نظر رکھیں، چاند کے ساتھ 7 سیارے بھی آپ کے منتظر ہوں گے!
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…