تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 64 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال نو کے پہلے ہی دن تیزی کا رجحان ہے۔ نئے سال کے پہلے روز ہی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1567 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ سال 2023 کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروباری انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سال 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا ہے، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔ گزشتہ برس کاروبار کے آخری دن پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق کے ایس ای 100 انڈکیس 289 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 341 پر پہنچ چکا تھا جو کہ اس سے قبل 52 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ڈالر کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے آئی تھی۔
سوات: فیلڈر گاڑی کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق سوات کے علاقے منگلور شالدرہ میں فیلڈر گاڑی…
روسی صدر پیوٹن کا یومِ آزادی پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام روسی صدر ولادیمیر پیوٹن…
اسلام آباد: جشنِ آزادی پر یادگارِ فتح کا افتتاح، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ویڈیو وائرل جشنِ آزادی کے موقع…
اسلام آباد: ڈی چوک 12 سال بعد یومِ آزادی سٹی پریڈ کی میزبانی کے لیے تیار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد…
لاہور: ریحان بٹ کے مبینہ ساتھی کی تلاش جاری پولیس ذرائع کے مطابق ریحان بٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے…
ڈارون ٹیسٹ: بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مضبوط ڈارون ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی…