یادگار فتح کا افتتاح: تقریب کے دوران فیلڈ مارشل کی خواتین کے سر پر دست شفقت رکھنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد: جشنِ آزادی پر یادگارِ فتح کا افتتاح، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ویڈیو وائرل

جشنِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ملک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور معرکۂ حق کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگارِ فتح کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خواتین کے سر پر دستِ شفقت رکھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب جمعرات کی شب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کا آغاز ملٹری بینڈ کی جانب سے قومی ترانے کی دھن بجانے سے ہوا۔ اس موقع پر ’’داستانِ عشقِ وطن: معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی پیش کیا گیا، جس میں پروجیکشن میپنگ کے ذریعے یادگار پر مختلف مناظر پیش کیے گئے۔

تقریب میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس میں یادگار کی تعمیر میں شامل ٹیم اور منصوبے کے آغاز سے تکمیل تک کے آٹھ ماہ کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔

دستاویزی فلم کے مطابق یادگار میں پانچ محرابیں تعمیر کی گئی ہیں، جو اسلام کے پانچ ارکان کی علامت ہیں، جبکہ یہ پاکستان کے پانچ ستونوں یعنی حکومت، عسکری قوت، میڈیا، عوام اور قومی نظریے کی بھی نمائندگی کرتی ہیں۔

یادگار کا ڈیزائن پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ساتھ سائبر دفاع اور خلائی جنگ کی صلاحیتوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا اور رات کے آسمان پر فلیئرز بھی چھوڑے۔

تقریب کا اختتام صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ پس منظر میں قومی ترانہ بجایا گیا۔

یومِ آزادی کی تقریب کے دوران وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شہداء کے اہلِ خانہ اور غازیوں سے خصوصی ملاقات بھی کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسی دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خواتین کے سر پر دستِ شفقت رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

web

Recent Posts

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

12 گھنٹے ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

12 گھنٹے ago

امریکا میں 21 سالہ خاتون آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

  یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں پیش آیا، جہاں جارجیا یونیورسٹی کی 21 سالہ…

12 گھنٹے ago

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہم ہے۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…

12 گھنٹے ago

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی…

1 دن ago