روسی صدر کا یومِ آزادی پر تہنیتی پیغام، پاکستانی قیادت اور قوم کو مبارکباد

روسی صدر پیوٹن کا یومِ آزادی پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

روسی صدر نے اپنے پیغام میں پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مربوط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری ہے، جبکہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون موجود ہے۔ انہوں نے اس شراکت داری کو خطے میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

روسی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ ان کے مطابق یہ تعاون روس اور پاکستان کے طویل مدتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago