عمران خان سے پس پردہ معاملات چل رہے،ناممکن نہیں کہ کوئی بریک تھرو ہوجائے

حکومت ہے نہ میں ان کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتا ہوں۔حکومت نے مدت پوری کی تو یہ ملک کے لیے تباہی کا سامان ہوگا۔حافظ حمداللہ

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں،معاملہ 9 مئی پر اٹکا ہے،انہوں نے اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک سے باہر جانے کو بھی تیار نہیں ہو رہے،یہ ناممکن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی بریک تھرو ہو جائے۔
حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ کچھ تو پتہ تھا جو سب مولانا کے پاس جاتے تھے،وہاں پکوڑے یا حلوہ لینے تو نہیں جاتے تھے۔نوازشریف اور پی پی نے الیکشن میں وہی کیا جو نہ کرنے کا کہتے تھے،نہ حکومت ہے نہ میں ان کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتا ہوں۔حکومت نے مدت پوری کی تو یہ ملک کے لیے تباہی کا سامان ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کسی صورت بھی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں۔ نور عالم خان جمعیت علمائے اسلام کے ایم این اے ہیں اس لیے انہیں پارٹی فیصلوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔اگر نور عالم خان اسکی خلاف ورزی کرتے ہیں تو قیادت اس کا نوٹس لے سکتی ہے۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

1 دن ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

1 دن ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

1 دن ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

1 دن ago