مقدس کتابوں کی بے حرمتی کے خلاف جامع منصوبہ بندی ضروری ہے:مریم نواز

دنیا کے سامنے اپنے دین کا خوبصورت چہرہ پیش کرنا ہمارامقصد ہے، اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق ہونے کے ناطے دین سے محبت کا جذبہ میرے خون میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی روکنے کے لیے جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے سوات کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہجوم قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا تو صورتحال انتہائی خراب ہو جائے گی۔ ہمیں فتوے صادر کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی صورت اجازت نہیں دینی چاہئے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے سامنے اپنے دین کا خوبصورت چہرہ پیش کرنا ہمارامقصد ہے جس کے لئے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے فعال کردار کی ماضی کی نسبت آج اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے الیکشن مہم کے دوران پیش آنے والے الزامات اور احسن اقبال پر ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری اور انصاف کرنا ان کا فرض ہے۔ جب جرم ثابت ہوتا ہے تو مجرم کو سزا ملنی چاہئے۔
انہوں نے ساہیوال میں مدرسے کے بچے سے زیادتی کے واقعے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارروائی کو مذہبی رنگ دے کر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر فتوے جاری کئے گئے۔ جرم ثابت ہونے پر ہمیں مجرم کو قانون کے حوالے کرنا چاہئے تاکہ مذہب کا روشن چہرہ لوگوں کے سامنے آئے۔حق اور سچ کا ساتھ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہتک عزت کے قانون کی آج جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جب ہتک عزت پر اعتراض کرتے ہیں تو ان کی سمجھ نہیں آتی۔ وہ حیران ہوتی ہیں کہ لوگ کہتے ہیں ہتک عزت کرنا نہیں چھوڑیں گے اور اس پر سزا نہیں ہونی چاہیے، جبکہ کسی کی ہتک کرنا ایک بڑا گناہ ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفت کے باوجود کسی کی عزت کو مجروح نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کوئی الزام لگاتا ہے تو اس کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے، اس طرح معاملہ ختم ہو جائے گا۔ اگر مقصد صرف الزام لگانا ہو تو سزا ملے گی۔ ثبوت کے ساتھ الزام لگانے پر کوئی اعتراض نہیں کرے گا، لیکن صرف الزام لگانے سے کسی کی برسوں کی کمائی عزت کو داغدار نہیں کیا جا سکتا۔
مریم نواز نے کہا کہ مذہب اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں اور اس پر جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر تحقیق کے اعلانات کرکے ہجوم کو اکٹھا کرنا اور جلاؤ گھیراؤ کرنا درست نہیں۔ حکومت پنجاب نے 50 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کیے ہیں۔ مسائل پر بات کرکے فیصلہ سازی کی طرف جانا ضروری ہے۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

6 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

6 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

6 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

2 ہفتے ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

2 ہفتے ago