سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
یہ ملاقات ریاض میں ون واٹر سمٹ کے دوران ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی، غزہ کی صورتحال، اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم سے 6 ماہ میں پانچویں ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان محبت اور باہمی احترام پر زور دیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا اور جاری معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات پاکستان کی معیشت اور خوشحالی کے لیے بہت اہم ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے، جہاں ان کا استقبال ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے کیا۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات پر بات چیت کی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…
ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمت…
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے…