ڈی چوک احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں اور افسران کی برطرفی کے فیصلے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ڈی چوک احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تفصیلات سامنے آگئیں،ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 128 اہلکاروں کی لسٹ موصول ہو چکی ہے،احتجاج میں ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے اہلکاروں میں 1 انسپکٹرز اور 126 اہلکار شامل ہیں۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے تمام زونز کو خط لکھ دیا جس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر حالیہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں غیر حاضر ہونے والوں کو برطرفی کی سزا دی جاسکتی ہے۔تمام ضابطہ اخلاق کو پورا کرنے کے بعد اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اہلکار جان بوجھ کر تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago