پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں، اور ان کے بارے میں ضلعی سطح پر معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ احتجاج میں ایک عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور علی امین گنڈا پور پر خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید وضاحت کی کہ ہماری تحریک پر گولی چلانا کسی صورت درست نہیں تھا، اور آئندہ کا لائحہ عمل بانی تحریک انصاف کی ہدایت کے مطابق طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کارکنوں کے گھروں جا کر تعزیت کی گئی ہے، اور خیبرپختونخوا حکومت ان کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کے ساتھ بچوں کو ملازمتیں بھی فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدو جہد جمہوریت کی بحالی اور بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے ہے۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق، کارکن اپنی قربانیوں کے ذریعے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، چاہے اس کے لیے انہیں اپنا کاروبار یا گھر بار کیوں نہ قربان کرنا پڑے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…