اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی

اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعت خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی، وہ مائنس ہوجائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے 160 ارب روپے کا تقاضا کیا، جس کی وزیراعظم نے فوری منظوری دے دی۔ خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا اور دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ختم کیے بغیر عوام کی زندگی بہتر نہیں بنائی جاسکتی۔ دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے میں جو شامل نہیں ہوگا، وہ مائنس ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اگر پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی تو وہ مائنس ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 28ویں آئینی ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔

web

Recent Posts

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…

38 منٹس ago

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان…

23 گھنٹے ago

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…

23 گھنٹے ago

پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا

پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ…

23 گھنٹے ago

پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…

1 دن ago

بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…

2 دن ago