محرم الحرام: پنجاب میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان
محرم الحرام: پنجاب میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان
لاہور: ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی کے پیش نظر گائیڈلائنز جاری کر دی ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں 7 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہوگی۔
عوامی مقامات پربغیراجازت اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی ہوگی ، جلوس کے راستوں سے ملحقہ عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں جمع کرنے پربھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد سمیت اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔
جلوس کے راستے میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی بیٹھنے پر بھی پابندی ہوگی۔
قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں ، بزرگ شہریوں اور خواتین کو ڈبل سواری سے استثنیٰ حاصل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران موبائل و انٹرنیٹ فورن سروس کی بندش سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ صرف جلوس کے راستوں کے اطراف انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندکی جاسکتی ہے۔
شدت پسندی کے خلاف علمائےکرام اور بالخصوص معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کئے گئے ہیں، کسی کو سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے کی ہر اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایرانی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی…
بھارت: نایاب گنگا ڈولفن پکڑ کر گھر لے جانے والا ماہی گیر گرفتار بھارتی ریاست بہار کے ضلع سہرسہ میں…
کان پور: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ…
کھٹمنڈو: نیپال میں شدید سیلاب اور مٹی کے تودوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی، جبکہ 570 سے زائد…
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار…
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری کے مطابق، قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اپنے دورۂ…