عمران خان کو جیل میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں: رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد اور تعاون حاصل تھا۔ رانا ثنا اللہ کا اک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو ملک میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں اورجلاؤ گھیراؤ کے دوران پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے تعاون ملا تھا۔
اپنی گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اس سارے منصوبے کے پیچھے جوکچھ بھی ان کی طرف سے کیا گیا ان کو بیرون ممالک کی طرف سے فنڈنگ کی گئی تا کے یہ لوگ اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر کے ملک کو آگ میں جونک سکے
پاکستان کے دشمن ممالک ہمارے ملک میں افراتفری چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے فنڈنگ ہوتی ہے اسکے ثبوت اگرکابینہ چاہے تو ہم اس کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہے
رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، عمران خان کو عدالت نے جیل میں سیاسی کانفرنسز اور میٹنگز کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جیل میں رہتے ہوئے ایسی منصوبہ بندی کرنے کی اجازت نہیں کہ جس سے باہر افراتفری پھیل سکے۔ رانا ثنااللہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ نوازشریف پر بھی جیل میں کسی سے ملنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ محرم کے آغاز میں پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ کرنے کا فیصلہ غیر مناسب تھا۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی اس جلسے کے ذریعے سیاسی طور پر افراتفری پیدا کرنا چاہ رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محرم کے مقدس مہینے میں ایسے اقدامات سے مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے ہیں اور یہ سیاسی فائدے کے لئے نامناسب حکمت عملی تھی۔
کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار چینی شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چینی شہری…
داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ…
غازی روڈ کے مست اقبال روڈ کی گلی نمبر 4 میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث…
سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔…
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا آپریشن جاری ہے،…
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں صرف 9 روز باقی رہ گئے، بزنس کمیونٹی کے سب سے…