صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے

الیکشن کمیشن کے مطابق اس بل کا گزٹ نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا

صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔ زرداری نے گزشتہ شب اس بل پر دستخط کئے اور اسے گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ بجھوا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس بل کا گزٹ نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بل 6 اگست کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باوجود کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ اس بل کو الیکشن (دوسرا ترمیمی) ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا ہے جس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ان ترامیم میں سیکشن 66 اور سیکشن 104 میں تبدیلیاں شامل ہیں۔

پہلی ترمیم کے مطابق، کسی سیاسی جماعت کی جانب سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری ترمیم کے تحت، جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہیں کروائی ہو، وہ ان نشستوں کی حقدار نہیں ہو گی۔ مزید برآں، انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے والا امیدوار آزاد تصور کیا جائے گا۔

ترمیمی بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس الیکشن ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago