عام انتخابات 2024 ، کتنے پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا، فافن کی اہم رپورٹ جاری
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابات میں ووٹرزکی شمولیت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
فافن رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 میں 6 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار 920 ووٹرز نے ووٹ ڈالا اور ووٹر ٹرن آؤٹ48 فیصد رہا جو 2018 میں 52 فیصد تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے 2024 کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا، 2024 انتخابات کیلئے خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن نے مردوں کو پیچھے چھوڑدیا۔
ایک کروڑ مردوں کے مقابلے میں ایک کروڑ 25 لاکھ خواتین ووٹر رجسٹرہوئیں۔ مرد اور خواتین ووٹرز ٹرن آؤٹ کا 2018 میں فرق10 فیصد تھا جوکم ہوکر9 فیصد ہوا۔
رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا، دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد اورشہری علاقوں میں 43.8 فیصد رہا۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات رواں سال 8 فروری کو ہوئے تھے اور قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔
عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…
لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا (فلو) سے بچاؤ کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، جبکہ دستیاب ویکسین…
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…
ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…
ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…
کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…