پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری پر سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل

کل جو کچھ ہوا، اس حوالے سے جو الزامات سامنے آئے ہیں، وہ پورے آئین اور پوری پارلیمنٹ پر ایک بہت سنجیدہ حملہ ہیں: سید نوید قمر

پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری پر سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل

اسلام آباد:گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے خلاف کی جانے والی کارروائی پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کل جو کچھ ہوا، اس حوالے سے جو الزامات سامنے آئے ہیں، وہ پورے آئین اور پوری پارلیمنٹ پر ایک بہت سنجیدہ حملہ ہیں۔
انہوں نے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا مقدمہ جمہوریت کا ہے، کل رات جو کچھ ہوا، وہ پارلیمان کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل میں نہیں، پاکستان میں ہیں، اور کل رات اراکین پارلیمنٹ کو اس ایوان میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا۔
علی محمد خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نسیم کو مسجد میں پناہ لینے کے بعد حراست میں لیا گیا، جمشید دستی کو مسجد سے ملحقہ حجرے سے گرفتار کیا گیا۔کل رات پاکستان کی جمہوریت پر ایک بڑا حملہ کیا گیا ۔10 ستمبر 2024 کو پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
انہوں نے پاکستانی تاریخ کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخ میں ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو کی قربانیاں شامل ہیں، اور عمران خان پر لگنے والی گولیاں بھی اس تاریخ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ کل رات جو کچھ ہوا، وہ بھارت، امریکہ یا اسرائیل کے ہاتھوں نہیں ہوا بلکہ یہ ہمارے ہی ملک کے کچھ اداروں کے لوگ تھے جنہوں نے پارلیمنٹ کے ارکان کو اٹھا لیا۔
علی محمد خان نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ عمران خان یا کسی اور فرد پر نہیں، بلکہ یہ حملہ اسپیکر، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر تھا۔
علی محمد خان کے خطاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ میں آپ کو بطور ہاؤس کے کسٹوڈین مخاطب کر رہا ہوں، اور اس وقت جو الزامات سامنے آ رہے ہیں، وہ پورے آئین اور پارلیمنٹ پر بہت سنگین حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی حدود سے کسی بھی رکن کی گرفتاری ایک بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس پر فوری انکوائری اور کارروائی کی ضرورت ہے۔
نوید قمر نے مزید کہا کہ اگر اس معاملے پر کارروائی نہ کی گئی تو یہ سلسلہ یہاں نہیں رکے گا بلکہ مزید بڑھے گا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

2 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

2 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

2 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago