فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغازکر دیا گیا
راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کے اگلے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہُوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے، ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
کراچی: منشیات کیس میں انمول عرف پنکی بری کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج…
گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک گجرات: تھانہ صدر کھاریاں کی حدود…
33 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ روانہ ہوں گے اسلام آباد: چیوننگ اور کامن ویلتھ اسکالرشپس کے تحت…
آبنائے ہرمز میں آمدورفت معطل، عالمی تیل ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے…
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران تباہ ہوچکا، اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران…