Categories: پاکستان

لبنان کی سرحد پر بڑی تعداد میں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر

شام سے 250 زائرین اور 300 دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں

لبنان کی سرحد پر بڑی تعداد میں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر

بیروت: شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری لبنان کی سرحد تک پہنچ چکے ہیں، لیکن ان کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام ابھی تک نہیں ہوسکا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام سے پاکستانیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے، اور اب تک تقریباً 400 پاکستانی لبنان کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں، جنہیں بیروت سے پاکستان بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شام سے بیروت منتقلی کے بعد خصوصی پرواز کے انتظامات ابھی مکمل نہیں ہوئے، لیکن امید ہے کہ یہ انتظام ایک یا دو دن میں کر لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شام سے 250 زائرین اور 300 دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے لبنانی وزیراعظم سے بات چیت کی، جس کے نتیجے میں لبنانی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی شہریوں کو بیروت کے رفیق حریری ایئرپورٹ سے روانگی کے لیے ہر ممکن سہولت دی جائے گی، چاہے ان کے پاس ویزا ہو یا نہ ہو۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ اب تک 170 سے 180 زائرین کو شام سے لبنان منتقل کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی لبنانی ہم منصب سے بات چیت کے بعد لبنانی حکومت نے سرحد پر ہی ویزا فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ پاکستانیوں کو بسوں کے ذریعے بیروت منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی وطن واپسی کو جلد ممکن بنایا جا سکے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago