سپہ سالار نے انصاف کر دکھایا، بڑے برج گرنے والے ہیں": فیصل واوڈا
سپہ سالار نے انصاف کر دکھایا، بڑے برج گرنے والے ہیں”: فیصل واوڈا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے حالیہ سیاسی تبدیلیوں پر اپنی شدید رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کے پیچھے وہ "خاص” لوگ ہیں جن کے بارے میں وہ کئی مہینے پہلے ہی خبردار کر چکے تھے۔ ان کے مطابق، حالیہ فیصلے زبردست اور اہم ہیں، اور مزید بڑے بڑے بتوں کے گرنے کا وقت قریب ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا حال مختلف ہوگا اور ان کے بقول، "پی ٹی آئی اور عمران خان لیٹ جائیں گے”۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ ملک میں احتساب کا عمل تیز ہوگا اور 9 مئی کے واقعات کے ساتھ ساتھ ارشد شریف کے کیس کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے پاکستانی سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انصاف کا مظاہرہ کرکے دکھایا ہے اور وہ اپنے ادارے کے چیف جسٹس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو چیز ناممکن سمجھی جا رہی تھی، وہ ممکن ہو چکی ہے، اور اب ان لوگوں کا احتساب ہوگا جو کھلے عام بدمعاشی کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان آنے والے دنوں میں "فرشتے” بن جائیں گے اور اپنے سابقہ کردار کو بھول کر ننے منے بچے بننے کی کوشش کریں گے۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تقدیر اور ترقی کو اب کوئی نہیں روک سکتا، اور بڑے بڑے برج جو خود کو پاکستان کا باپ سمجھتے ہیں، ان کا احتساب بھی ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والی نسلیں ان حالات کو یاد رکھیں گی اور ملک کے لیے انصاف اور قانون کی حکمرانی کو اہمیت دیں گی۔
ان کی اس گفتگو نے ملک میں جاری سیاسی حالات اور احتساب کے عمل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…