صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، وکیل نے تصدیق کر دی
صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، وکیل نے تصدیق کر دی
اسلام آباد: صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔ صنم جاوید کے وکیل، میاں علی اشفاق، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس گرفتاری کی تصدیق کی۔
اپنے پیغام میں میاں علی اشفاق نے لکھا، ّّہم نے بغیر مزاحمت کے صنم جاوید کو پولیس کے حوالے کیا، یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیے اور یہی ہم نے کیا۔
تاہم، میاں علی اشفاق نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ صنم جاوید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کے کیس میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…