Categories: پاکستان

126 ممالک کے شہریوں کے لیے پاکستانی ویزا فری، نئی پالیسی کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس پالیسی کا اعلان کیا

126 ممالک کے شہریوں کے لیے پاکستانی ویزا فری، نئی پالیسی کا اعلان

پاکستان کی وفاقی حکومت نے ایک نئی ویزا پالیسی کا اجرا کیا ہے جس کا مقصد سیاحتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ملک کو بین الاقوامی سیاحوں کے لیے مزید پُرکشش بنانا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس پالیسی کا اعلان کیا۔

نئی پالیسی کے تحت 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فیس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، اور ویزا کے حصول کے عمل کو بے حد آسان بنا دیا گیا ہے۔ یہ ویزا 90 دن کے لیے جاری کیا جائے گا اور اس کے لیے محض 30 سوالات پر مشتمل ایک سادہ فارم پُر کرنا ہوگا۔ خلیجی ممالک کے رہائشیوں کے لیے مزید آسانی فراہم کی گئی ہے، جہاں وہ صرف پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان میں داخل ہو کر فوری ویزا حاصل کر سکیں گے۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کا مقصد دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت سیاحوں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی اور ان کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان بھر میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر پاکستان کا پہلا ڈرون شو منعقد کیا جائے گا، جس میں پانچ سو ڈرونز حصہ لیں گے۔ یہ غیر سیاسی تقریب ہوگی جس میں صرف پاکستان کا پرچم نظر آئے گا۔

گلگت بلتستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کے سیاحتی مقامات میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے اور سیاحوں کے لیے معیاری اور سستی رہائش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مزید بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس پالیسی کے تحت، پاکستان دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے اور سیاحوں کو دعوت دے رہا ہے کہ وہ پاکستان کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں۔ یہ اقدام بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے اور اسکے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی مستحکم کرے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، نئی ویزا پالیسی کے اجرا سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات میں اور بہتری کی امید رکھی جا رہی ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago