ریٹائرڈ ججوں کی دوبارہ تعیناتی سے مرضی کے فیصلے آئیں گے
ریٹائرڈ ججوں کی دوبارہ تعیناتی پر فواد چوہدری کی شدید تنقید
فواد چوہدری: ریٹائرڈ ججوں کی دوبارہ تعیناتی سے مرضی کے فیصلے آئیں گے
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے خلاف عوام اور وکلا سے احتجاج کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ججوں کی دوبارہ تعیناتی سے انصاف پر مبنی فیصلے نہیں آئیں گے بلکہ مرضی کے فیصلے آئیں گے۔
فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ریٹائرڈ ججوں کی دوبارہ تعیناتی کی مخالفت کی جانی چاہیے کیونکہ ان کی سیاسی وابستگیاں ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک جج تو سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور ان کو دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر شہری اور ہر وکیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوں کیونکہ یہ انسانی اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو ججز آئین کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں، ان کو عملی طور پر فارغ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے وکلا کو اس جدوجہد کی قیادت کرنے کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کیا ہے اور چار ریٹائرڈ ججوں کے نام تجویز کیے ہیں۔ تاہم، جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی ہے اور اپنے فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…