پاکستان میں بجلی کے بلوں نے گھریلو کرایوں کو پیچھے چھوڑ دیا: بلومبرگ رپورٹ

پاکستان میں 2021 کے بعد سے بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

پاکستان میں بجلی کے بلوں نے گھریلو کرایوں کو پیچھے چھوڑ دیا: بلومبرگ رپورٹ

نیویارک: بلومبرگ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا بوجھ گھروں کے کرایوں سے بھی زیادہ ہو چکا ہے۔

عالمی اقتصادی صورتحال پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق، پاکستان میں 2021 کے بعد سے بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کو بے حد متاثر کیا ہے، اور بجلی کے بلوں نے گھریلو کرایوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے اور دیگر اقتصادی اصلاحات کی ہیں، جن سے ملک میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی ہے۔ خاص طور پر ایسے حالات میں جہاں ملک کی نصف آبادی کی روزانہ کی آمدنی چار ڈالر سے بھی کم ہے اور افراط زر تقریباً 12 فیصد تک پہنچ چکی ہے، بجلی، پٹرول اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کی قوتِ خرید کو مزید کم کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے جولائی کے مہینے میں رہائشی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 18 فیصد اضافہ کیا، جو کہ آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔ ان اقتصادی پالیسیوں میں نہ صرف ٹیکسوں میں اضافہ شامل ہے بلکہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف نے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں لاگت کو کم کرنے اور سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان میں تقریباً 16 فیصد بجلی چوری یا ترسیلی نظام کی خرابی کے باعث ضائع ہو جاتی ہے، جس سے گردشی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت کے پاور ریگولیٹر کے مطابق، یہ ضیاع اور چوری ملک کی اقتصادی صورتحال پر مزید دباؤ ڈال رہے ہیں، جس کا ازالہ ضروری ہے۔

یہ رپورٹ ملکی معیشت کی خراب صورتحال کو اجاگر کرتی ہے، جس میں حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے باوجود مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور عام شہریوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

web

Recent Posts

انڈیا میں ’وندے ماترم‘ کی توہین کو جرم قرار دینے کا قانون: یہ قومی گیت مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول کیوں؟

بھارتی پارلیمان نے 'وندے ماترم' کی توہین کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔ بل کے…

51 منٹس ago

نیا موبائل فون لینے کا جنون اور قصور میں نوجوان کا ’خود کو گولی مارنے‘ کا واقعہ

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو لوٹ کر گولی مار دی ہے، جس کے بعد…

2 گھنٹے ago

فیکٹ چیک: پاکستانی پاسپورٹ کی ویزا فری انٹری میں اضافے کا طلال چوہدری کا دعویٰ غلط ہے

خبر میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات طلال چوہدری کا یہ دعویٰ…

3 گھنٹے ago

شوق کا کوئی مول نہیں، راجن پور میں 15کلو کی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت

راجن میں  15 کلو کی ایک بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ مالک کا کہنا ہے کہ شیری نسل کی…

3 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں شدید گرمی کی نئی لہر، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

National Center of Meteorology کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی…

3 گھنٹے ago

اسٹار فٹبالر رونالڈو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

Cristiano Ronaldo اور ان کی منگیتر Georgina Rodríguez کے بارے میں غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ…

3 گھنٹے ago